مغربی بنگال کے ضلع 24 پرگنہ میں کوئيپورکے نزدیک ایک مسافر بس کے سڑک کنارے کھائی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولس نے بتایا کہ بس
شمالی 24 پرگنہ میں دتہ پوکور سے ضلع ندیا میں ماياپور کی طرف جا رہی تھی کہ راستے قومی شاہراہ 34 پر بس 40 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں کئی مسافر زخمی ہو گئے جنہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو لوگوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔